اہم خبریںپاکستان

مریم نواز عدالتوں سے چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں:فردوس

لاہور :  معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا عدالتوں اور ضمانتوں کے پیچھے چھپنے سے مریم نواز کی کرپشن نہیں چھپ سکتی، مریم نواز عدالتوں سے چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں،ن لیگ نے دھونس دھمکی اور دھاندلی کی سیاست کی اور سیاست اور جمہوریت دونوں کا چہرہ مسخ کیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے قبضہ مافیا کی کمر توڑ کر رکھ دی ،اب دھونس دھمکی اور غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی،حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور حافظ آباد کے دورہ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج سے قوم کے دل جیت لئے ،ماضی میں ترقی کا پہیہ رائیونڈ سٹیٹ تک محدود رہا،اب صرف ترقی اور خوشحالی کا دور چلے گااور بلا تفریق اور بلاامتیاز ہر علاقہ ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،36 اضلاع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دئیے جائیں گے ،عثمان بزدار نے گراس روٹ لیول پر معاملات کی خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button