اہم خبریںپاکستان

ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ کے خلاف درخواست پر فل کورٹ بینچ بنایا جائے، حکومتی اتحاد

حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف فل کورٹ سماعت کی اپیل کر دی۔

حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف فل کورٹ سماعت کی اپیل کردی ہے، اپیل میں کہا گیا ہے کہ تمام جج صاحبان پر مشتمل فل کورٹ معاملے کی سماعت کرے۔

اتحاد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ بہت اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملہ ہے، ہم ‎سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت اداکر رہے ہیں۔ قومی معیشت دیوالیہ پن کے خطرات سے دوچارہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‎عمران خان بار بار انتشار پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد احتساب سے بچنا اور چور دروازے سے دوباری اقتدار میں آنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین نے مقننہ ، عدلیہ اور انتظامیہ میں اختیارات کی واضح لکیر کھینچ دی ہے۔ عمران خان آئین اور جمہوری نظام کو بھی دیوالیہ کرنا چاہتا ہے۔ آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

حکمران اتحاد نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گی، فسطائیت کے سیاہ اندھیروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

معاملے کا پس منظر

24 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا انتخاب ہوا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے 186 جب کہ حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لئے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹوں کو شمار نہیں کیا ، اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے تحت حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دیا گیا۔ حمزہ شہباز نے ہفتے کی صبح دوبارہ اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الہٰی نے رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ لاہور رجسٹری میں پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button