اہم خبریںپاکستان

آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت ہے : بلاول بھٹو

اسلام آباد  :  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انصاف اور برابری کی بنیاد پر جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے یہ ملک بنایا گیا، آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم اور ان کے رفقاء کی تعلیمات کو بھلا دینے سے ملک معاشی، سیاسی اور معاشرتی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، نظریاتی اساس پر عملدرآمد سے ہی پاکستان اسلامی ممالک میں رول ماڈل بن سکتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہر ادارہ آئینی دائرہ کار اور مینڈیٹ کے مطابق کام کرے، تاکہ قرارداد پاکستان اور تحریکِ آزادی کے اغراض و مقاصد حاصل کیے جاسکیں، پیپلز پارٹی بانی پاکستان کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button