شوبز

زندگی بہت قیمتی ،یہ ہے تو سب کچھ ہے : فیصل قریشی

کراچی ( سٹاف رپورٹر) اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے دُنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے ، تیسری لہر نے انسانی زندگی کو مفلوج کردیا، ہر طرف بھوک ، خوف اور بے روزگاری ہے ، ایسے میں ہر ایک کا احساس کرنا ہوگا ۔ ان کااپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ اگرکوئی ان مشکل حالات سے گھبرا تا ہے تو اس کی مایوسی کو ختم کرنے میں اُس کی مدد کرنا ہوگی۔ہم سب کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ درد بانٹنے سے درد کم ہوجاتاہے جبکہ پیار بانٹنے سے پیار بڑھتا ہے ، اِسی کا نام زندگی ہے اور زندگی بہت قیمتی ہے ،زندگی ہے تو سب ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button