اہم خبریںبین الاقوامی

برطانیہ : پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کیخلاف احتجاج جاری پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ

لندن  :  برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کے خلاف احتجاج جاری ہے، برسٹل میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن میں خوب توڑ پھوڑ کی۔

برطانوی شہربرسٹل میں ہزاروں افراد نے کورونا پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سٹی سینٹر میں مارچ کیا۔ مظاہرین نے مرکزی پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ،عمارت میں توڑ پھوڑ کی، جھڑپوں میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

مشتعل افراد نے گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ لوگوں نے  کل دی بل  (بل کو ختم کرو) کے نعرے لگائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button