شوبز
جاپانی اداکارہ ہوٹل کی 22ویں منزل سے گر کر ہلاک

ٹوکیو : جاپان کی اداکارہ سایا کاکانڈا 35 برس کی عمر میں ہوٹل کی 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔
سایا کاکانڈا جاپان کے سینئر اداکار ماساکی کانڈا اور 59 سالہ گلوکارہ سیکو میٹسودا کی بیٹی تھیں۔ سایا کاکانڈا جاپان کے شمال مشرق میں واقع شہر ساپورو کے ایک ہوٹل میں مقیم تھیں کہ 22 ویں منزل سے گرنے کے سبب ان کی ہلاکت ہو گئی۔
گذشتہ 15 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ سایا کی اچانک موت پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، کہا جا رہا ہے کہ پولیس خودکشی کے زاویئے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے تاہم سازش کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا گیا۔




