اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان ، تشدد کا سلسلہ تیز، دھماکے، 18 ہلاک، امریکی وزیر دفاع کا دورہ کابل، ملاقاتیں

کابل : افغانستان میں تشدد کا سلسلہ تیز ہونے لگا،دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات میں 18 افرادہلاک ہوگئے ۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن دہلی سے واپس جاتے ہوئے پہلے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے ،انہوں نے اشرف غنی اوردیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔اتوار کی دوپہر امریکی وزیر دفاع کابل ایئر پورٹ پہنچے جہاں امریکی سفارت کار اور فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا،وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے امریکی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے سفیر روس ولسن اور جنرل سکاٹ ملر سے ملاقاتیں کیں،بعدازاں وہ ایوان صدر پہنچے جہاں اشرف غنی سے ملے ۔واپسی سے قبل امریکی فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم افغان لڑائی کا ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں،آپ ٹاسک اور مشن پر توجہ دیں۔ادھر امریکی وزیر دفاع کی شہر میں موجودگی کے د وران کابل میں دھماکے اور فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد ز خمی ہوگئے ۔چہار آسیاب علاقے میں بم کے دھماکے سے ایک خاندان کے 5 افرادہلاک ہوگئے ۔دھماکے میں جنرل عبدالخلیل لالنداری کی فیملی کو نشانہ بنایاگیا۔بگرامی کے علاقے میں ایک اور دھماکے سے پولیس افسر سمیت2 افراد ہلاک ہوئے ۔قارغا جھیل کے قریبی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ادھر ہرات میں بم دھماکے میں بارڈر فورس کے 6اہلکا ر ہلاک ہوگئے ۔جلال آبا دشہر اتوار کو چار بم دھماکوں سے لرز اٹھا،ان دھماکوں میں 2 افرادہلاک اور4زخمی ہوئے ۔ہلمند اور تخار میں دو قبائلی رہنما فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔ افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گرانے والے ملیشیا کمانڈر علی پور کے خلاف بہسود ضلع میں افغان فوج کا ا ٓپریشن جاری ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button