اہم خبریںپاکستان

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

لاہور :  منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا یہ آپ کیلئے سبق ہے مصدقہ کاپی لینے کے بعد فیصلے کا یقین کریں۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق ضمانت منظور کی گئی تھی، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اعلان کردہ فیصلہ تبدیل ہوا ہو۔ جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا یہ آپ کیلئے سبق ہے مصدقہ کاپی لینے کے بعد فیصلے کا یقین کریں، تحریری فیصلے تک اپنے کلائنٹ کو عدالتی فیصلہ بارے آگاہ نہ کریں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا آپ شروع سے دلائل دیں ہمیں کیس کا نہیں پتہ، وکیل اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ ریفری جج کے طور پر آپ نے دونوں ججز کو فیصلے کو دیکھنا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا ہم نے فیصلے کو دیکھنا ہے مگر انہوں نے جو وجوہات لکھیں وہ بھی تو واضح ہوں، آپ بتأٸیں پھر کہاں سے شروع کیا جاٸے۔

جسٹس شہباز رضوی نے کہا ہمارے لیے کیس کے تمام حقاٸق کو جاننا ضروی ہے، ہم اس کے بعد ہی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ضمانت ہونی ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button