اہم خبریںپاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح صویرے بوندا باندی

لاہور:  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح صویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں بھی وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، پندی بھٹیاں میں بادل برس پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سپیل جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔ اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button