اہم خبریںبین الاقوامی

چاڈ کے صدر ادریس دیبی باغیوں کیساتھ لڑائی میں ہلاک

نجامینا :  چاڈ کے صدر ادریس دیبی محاذ جنگ کے دورے کے دوران باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ فوجی ترجمان کے مطابق صدر ملک کے شمالی علاقے میں باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف فرنٹ لائن فوجیوں سے ملنے کیلئے آئے تھے ،اس دوران باغیوں کے ساتھ لڑائی میں صدر شدید زخمی ہوگئے ،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ، ادریس دیبی نے 30سال تک حکمرانی کی،وہ افریقہ میں سب سے زیادہ عرصہ تک حکمران رہے ،پیر کو چھٹی بار صدارتی انتخاب بھی وہ جیت گئے تھے ۔ادھرملٹری کونسل نے حکومت ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کردیا اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا،ملکی سرحدیں بھی بند کردی گئیں۔مقتول صدر کے بیٹے مہمات کاکا جوکہ فور سٹار جنرل ہیں انہیں ملٹری کونسل نے عبوری صدر منتخب کرلیا۔صدر کو جمعہ کو قومی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا، ان کی تدفین کیلئے ہمسایہ ممالک کے رہنما بھی آئیں گے ،نیوز ایجنسی کے مطابق ادریس دیبی 1990 میں بغاوت کے بعد اقتدار میں آئے ۔ادھرباغیوں کے گروپ نے دارالحکومت پر حملے کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button