اہم خبریںکھیل

ہاکی ایشین چیمپینز ٹرافی، پاکستان کا چوتھا میچ آج میزبان بنگلادیش سے ہو گا

ڈھاکا : ہاکی ایشین چیمپینز ٹرافی میں آج پاکستان کا چوتھا میچ میزبان بنگلادیش سے ہو گا، گرین شرٹس اور جنوبی کوریا کا مقابلہ تین تین سے ڈرا ہو گیا تھا۔

ڈھاکا میں جاری ہاکی کے سپر میگا ایونٹ میں پاکستان اور بنگلادیش مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں، اہم میچ شام پانچ بجے شروع ہو گا، گذشتہ روز قومی کھلاڑیوں اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، میچ کا سکور تین تین رہا تھا۔

گذشتہ میچ میں پاکستان کی جانب سے فراز نے ایک جبکہ رانا وحید نے 2 گول سکور کئے، آج دن ڈھائی بجے بھارت اور جاپان کے درمیان اہم میچ شیڈول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button