ریاض عالمی مارکیٹ کے برعکس سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مملکت میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑتی ہوئی دیکھی گئی لیکن اضافہ زیادہ نہیں تھا،سعودی عرب میں 24قیراط ایک گرام سونا 210.63ریال میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط سونا 184.30ریال میں دستیاب رہا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ قیمت بدھ کے روز کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہیں،اسی طرح 18قیراط ایک گرام سونا 157.97ریال میں بیچا گیا جبکہ چودہ قیراط 1گرام سونے کی قیمت 122.87ریال ریکارڈ کی گئی،
جمعرات کے روز ایک اونس سونا 6555ریال میں فروخت ہوا،نرخوں میں اضافے کے باعث 21قیراط کے 8گرام سونے کا بسکٹ 1474.40ریال تک پہنچ گیا۔




