فیصل آباد بورڈ سپورٹس جنرل ٹرافی پنجاب کالجز کے نام

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پنجاب کالجز نے فیصل آباد بورڈسپورٹس جنرل ٹرافی2020-21اپنے نام کرلی ، پنجاب کالجز کوپنجاب کے تمام بورڈز کی سپورٹس جنرل ٹرافی سالہا سال سے مسلسل جیتنے کا منفرد اعزازحاصل ہے ۔فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ سپورٹس 2020-21کے مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ دنوں منعقد ہوئی ۔ پنجاب کالجز فیصل آباد کے طلبا نے 7 گیمز میں فرسٹ، 5 میں سیکنڈ اور 3 میں تھرڈ پوزیشن لیتے ہوئے مسلسل 19ویں مرتبہ سپورٹس جنرل ٹرافی اپنے نام کی جبکہ پنجاب کالجز کی طالبات نے 5 میں فرسٹ اور ایک گیم میں سیکنڈ پوزیشن لے کر مسلسل باہوریں بارسپورٹس جنرل ٹرافی اپنے نام کی۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،بوائز کی سپورٹس جنرل ٹرافی ڈائریکٹر پنجاب کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال اور گرلز سپورٹس جنرل ٹرافی پرنسپل پنجاب کالج فارویمنز فیصل آباد عائشہ رفعت نے وصول کی۔




