اہم خبریںبین الاقوامی
میانمار،مظاہرے جاری،فوجی جنتا کے سربرہ آئندہ ہفتے آسیان اجلاس میں شرکت کرینگے

ینگون : یہ اجلاس 24 اپریل کو جکارتہ میں ہو گا۔ترجمان تھائی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل مین آنگ ہلاینگ سمیت تمام آسیان رہنماؤں نے سربراہ اجلاس میں شرکت کی توثیق کر دی ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اقتدار پر قبضے کے بعد جنرل مین آنگ ہلاینگ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ ادھر فوجی جنتا نے نئے سال پر عام معافی کے تحت ملک بھر کی جیلوں سے 23184 قیدی رہا کر د ئیے ۔




