اہم خبریںبین الاقوامی
شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا،ملکہ نے یاد میں آنسوبہائے

لندن : آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے ان کا تابوت ونڈسر محل سے مقامی چرچ سینٹ جارجز چیپل تک لایاگیا،انکا تابوت جلوس کی شکل میں لے جانے کے لیے ایک لینڈ روور گاڑی خاص طور سے تیار کی گئی ہے جسے ڈیزائن کرنے میں پرنس فلپ نے مدد دی تھی۔چرچ میں تابوت کی آمد پرشہزادہ فلپ کی برطانیہ اور شاہی خاندن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ملکہ ایلزبتھ سیاہ لباس میں اکیلے سر جھکائے دعائیں پڑھتی رہیں ۔آخری رسومات ڈین آف ونڈزر نے ادا کیں، جبکہ دعائیہ کلمات آرچ بشپ آف کینٹربری نے ادا کیے ۔ڈیلی میل کے مطابق چرچ میں اکیلے دعائیں پڑھتے ہوئے ملکہ نے شوہر کی یاد میں آنسو بہائے ۔ ادھر برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر ٹھیک تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ہیری کی اہلیہ میگھن نے کیلیفورنیا سے آخری رسومات کی تقریب دیکھی۔



