کھیل

سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن دیدی گئی

لاہور: ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

2022 میں  ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ  ایونٹ 27 اگست سے شیڈولڈ ہے۔

تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے  اے سی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو   27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق  کا کہا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button