اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے،  جب کہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر یہ وزارت حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button