Daily Archives

January 17, 2022

دالبندین شہر کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، عارف محمد حسنی

دالبندین : بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمدعارف محمدحسنی نے چاغی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے لیکن چاغی…

پیپلزپارٹی نے 13 سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا : مصطفی کمال

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ان سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا، سندھ میں ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں کراچی و حیدرآباد کو ایک بھی نہیں دی گئی۔ پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس…

کھاد بحران سنگین، بددیانت حکومت کے دور میں ملک غذائی قلت کا شکار ہو گیا : حمزہ شہباز

لاہور : لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ یوریا کھاد کے کارخانوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گیس کی فراہمی نہ…

این سی او سی کا اجلاس ، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا، تعلیمی اداروں کی صورتحال سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا، جس میں مثبت شرح کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل…

عمران خان کا روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق،…

اسکولوں سے متعلق فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہونگے ، اسد عمر

اسلام آباد : این سی او سی نے ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کے لیے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن یا ایک دن چھوڑ کر اسکول…

کابینہ کمیٹی نے برطانیہ کیساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کر لیے

اسلام آباد :  وفاقی کابینہ کی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کر لیے، برطانیہ کے ساتھ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے…

سندھ ہائیکورٹ کا سپرہائی وے ایم نائن کے دونوں اطراف تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے ایم نائن کے دونوں اطراف تجاوزات اور ریتی بجری کے ٹرکوں کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سپرہائی وے ایم نائن کے دونوں اطراف تجاوزات اور ریتی بجری کے ٹرکوں کیخلاف…

پی ٹی آئی حکومت عوام کے لیے معاشی رسک بن چکی ہے : امتیاز شیخ

کراچی :  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے لیے معاشی رسک بن چکی ہے، بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ ایک بیان میں امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ…

ایف بی آر کی شہری سے ناانصافی ، صدر مملکت نے معذرت کرلی

اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انتظامی نا انصافی پر شہری سے معذرت کرلی ۔ صدر عارف علوی نے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ نارواسلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی…