راجا پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی منتخب

0

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن پھر بعد میں اجلاس کی تاریخ بدل کر 22 اپریل کر دی گئی تھی۔

اسی دوران ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک انصاف کے 123 منحرف اراکین کے استعفے بھی منظور کر لئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے توجہ دلانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس آج مقررہ وقت پر بلا کر اس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ اپنے استعفے میں قاسم سوری نے کہا کہ ان کا فیصلہ پی ٹٰ آئی کے نظریے، شاندار میراث، جمہوریت کیساتھ وابستگی اور ملک کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔

استعفے کے متن کے مطابق قاسم سوری نے کہا کہ ’گزشتہ چند روز کے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کڑیاں ایک غیرملک کی جانب سے ہونے والی کوششوں کے ساتھ ملتی ہیں جو مقامی ’میر جعفروں‘ کی حمایت اور مدد سے ایک منتخب وزیراعظم کو نکالنے میں کامیاب ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.