اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی اجلاس‘وزیر داخلہ ملک میں امن و امان اور ناموس رسالت پر پالیسی بیان دینے کیلئے پیر کو طلب

ویب ڈیسک کے مطابق   قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ملک میں امن و امان کی صورتحال اور ناموس رسالت کے معاملہ پر پالیسی بیان دینے کے لئے پیر کو طلب کر لیا، اپوزیشن ارکان سید نوید قمر،ریاض حسین پیرزادہ،کھل داس کوہستانی، سید عمران احمد شاہ اور دیگر ارکان نے کہا کہ جبری مذہب کی تبدیلی کا سلسلہ سند ھ میں جاری ہے، لاڑکانہ میں بیس سالہ لڑکی غائب کرکے اس کا مذہب تبدیل کیا گیا،

اقلیتوں کو انصاف دیا جائے، جبری مذہب کی تبدیلی کی روک تھام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے،ملک کو مسائل سے نکالنے کے ایوان میں سنجیدہ گفتگو کی ضرورت ہے، میڈیا پر باپندی ہے، مذہبی جماعتیں تشدد کا راستہ اختیار کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو فعال بنایا جائے، ملک میں سچائی اور انصاف نہیں ہے،

ہر ادارہ اختیارات سے بالا کا م کر رہا ہے،پہلے جن پال لئے جاتے ہیں پھر وہ گلے کو آجاتے ہیں، نبی کے عشق کے نام پر سٹیٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کرنا درست نہیں،جو کچھ بھی ہوا اس کا ایک پس منظر ہے، یہ حالات بگاڑے گئے، پہلے بھی یہی لوگ نکلے تھے،کسی وزیر کو کس نے اتھارٹی دی تھی کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کی یقین دہانی کروائے، یہ معاملہ اس وقت بھی پارلیمنٹ میں لایا گیا نہ آج لایا گیا ہے، جماعت پر پابندی کا معاملہ بھی آج پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا،حکومت معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لے،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button