Daily Archives

August 15, 2021

طالبان کا صدارتی محل پر قبضے کا دعویٰ، کابل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

طالبان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ انھوں نے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل صدر اشرف غنی ملک چھوڑ گئے تھے تاہم تاحال محل کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہے۔ طالبان کے اس دعوے کی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔…

وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا…

افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، وزیرخارجہ

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا…

افغان سیاسی وفد کی پاکستان آمد، افغانستان میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش افغان سیاسی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جس میں افغان اولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر…

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ فعال ہے، ترجمان دفتر خارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خرجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ فعال ہے اور کوشش یہی ہے کہ سفارت خانہ بند نہ ہو۔ افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال تیزی سے…

افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں کا انخلا، پی آئی اے کا خصوصی آپریشن

امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان کی قومی ایئر لائن نے آج خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ذرائع کے…

پاک افغان بارڈر سیل کر دیا گیا ، پاکستانی سکیورٹی حکام ہائی الرٹ

اسلام آباد  :   افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو سیل کر دیا گیا، سکیورٹی حکام ہائی الرٹ ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈر کو سیل کردیا گیا، طورخم بارڈر پر…

تحریک انصاف کا لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور

لاہور :  تحریک انصاف نے لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور کے لارڈ میئر کے لیے پی ٹی آئی…

کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

کراچی  : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں گزشتہ رات دستی بم حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد…

سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا

لاہور :   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سراپا…