وفاق کا بلوچستان میں نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے شاندار اقدام

0

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عسکری قیادت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کریں گے۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے بھی روشن مستقبل اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کے احسن اقدام کو بھرپور سراہا۔

 

بلوچستان کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بلوچستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے مشکور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.