اہم خبریںپاکستان

سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا

لاہور :   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اب عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button