اہم خبریںپاکستان

افغان سیاسی وفد کی پاکستان آمد، افغانستان میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش افغان سیاسی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جس میں افغان اولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور علی خان نے افغان سیاسی وفد کا استقبال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی سفیر منصور خان نے کہا کہ ‘افغان سیاسی وفد کا اسلام آباد میں استقبال کیا جو تین روزہ دورے پر آئے ہوئےہیں’ ۔

انہوں نے کہا کہ ‘سیاسی وفد افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مشاورت کرے گا’۔

افغان سیاسی وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم، احمد ضیا مسعود، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور شامل ہیں۔

پاکستان پہنچنے والے افغان سیاسی رہنما افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد کی صورت حال پر ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب طالبان کابل میں داخل ہوچکے ہیں اور پرامن انتقال اقتدار کے لیے منتظر ہیں جبکہ صدر اشرف غنی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ملک چھوڑ کر جانے کی رپورٹس بھی سامنے آگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button