اہم خبریںپاکستان

حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، کرپشن اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں: عثمان بزدار

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سرکاری امور میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے، کرپشن، بے ضابطگی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی محتسب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں محتسب آفس کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی محتسب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احتساب اور نگرانی کا عمل مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے، سرکاری امور میں شفافیت سے ہی مساوات ممکن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے مسائل میرٹ پر حل کریں، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے محتسب آفس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button