اہم خبریںپاکستان

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلیے

اسلام آباد : بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کردہ بیان میں قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ‘ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔’خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے تھے اس روز پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button