بین الاقوامی

لندن میں 30 فیصد کورونا مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

لندن : برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ لندن میں 30 فیصد مریضوں کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی منسٹر مائیکل گوو کا کہنا ہے کہ لندن میں 30 فیصد مریض اومی کرون میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں مزید پابندیاں نہ لگائی گئیں تو جنوری میں اومی کرون کی بڑی لہر آنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اپریل کے آخر تک کورونا کی نئی قسم سے اموات کی تعداد 25 سے 75 ہزار تک جا سکتی ہے۔ اُدھر امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button