شوبز
سنجے دت کا مرحوم والدین کیلئے محبت بھرا پیغام

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) سنجے دت نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والدین کی یادگار تصویر شیئر کی ہے ۔ سنجے دت نے والدین کی دلکش تصویر کے ساتھ اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘آپ دونوں نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔بالی ووڈ اداکار نے اپنے ٹویٹ میں دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا ‘شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔




