شب معراج پر 50ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

0

مقبوضہ بیت المقدس  :   اسرائیلی ریاست کی کڑی پابندیوں اور کورونا وبا کی وجہ سے عائد قدغنوں کے باوجود مسجد اقصیٰ شب معراج کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں سے بھر گئی اور مسجد اقصیٰ کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔ پچاس ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔ فلسطینی شہری بیت المقدس کے تمام مقامات ، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں سے مسجد اقصیٰ میں پہنچے ۔ مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں میں مٹھائیاں ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔فلسطینیوں کو روکنے کیلئے اسرائیلی فوج نے پورے شہر کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا تاہم فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں پہنچ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.