پاکستان سپرلیگ 7 : کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں کل ہوگی

لاہور : پاکستان سپرلیگ سیزن سیون کی پلیئرز ڈرافٹنگ لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں کل ہوگی۔ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں شامل 6 ٹیموں نے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور قلندر، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نے آٹھ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطان سات سات کھلاڑیوں کے ساتھ ڈرافٹنگ میں حصہ لیں گی۔
ٹریڈ اور ٹرانسفر پالیسی کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے شاہد آفریدی، جیمز وئنس اور افتخار احمد کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔ اعظم خان اسلام آباد اور حسین طلعت پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔
کئی بڑے نام ٹیموں میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ کامران اکمل، فخر زمان، بین ڈنک، ڈیوڈ ملر، امام الحق، محمد عرفان کا دوبارہ انتخاب کیا جائے گا۔




