اہم خبریںبین الاقوامی

امریکا میں مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن : امریکا میں مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.8فیصد ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے 1982 میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کو چھو گئی تھی۔ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی کی شرح میں چار اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

امریکی ماہرین معاشیات پہلے ہی مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کر چکے تھے اس لیے ڈیٹا ریلیز ہونے کے باوجود امریکی سٹاک مارکیٹ پر کوئی خاطرخواہ فرق نہیں پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button