شوبز
کومل رضوی کی طویل وقفے کے بعدڈراموں میں واپسی

کراچی ( سٹاف رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے طویل وقفے کے بعد ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ انہیں 90 کی دہائی میں ان کی پہلی ڈرامہ سیریل ’’ ہوائیں ‘‘ میں کام کرکے شہرت ملی تھی ، بعدازاں وہ غیر ملکی چینلز پرمیوزک کے پروگرامزکرتی رہیں۔اب ان کے مداح انہیں ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں میں دیکھ سکیں گے ،کومل رضوی نے ہدایتکار سیف حسن کی نئی کامیڈی ڈرامہ سیریل ’’تانابانا‘‘میں کام کرنے کیلئے باقاعدہ معاہدہ کرلیا ہے جس میں ان کے ساتھ ،دانیال ظفر ،علیزے شاہ ،جویریہ عباسی اور عامر قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔




