ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 56 اموات، 3138 نئے مریض
اسلام آباد: کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 604، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔