اہم خبریںبین الاقوامی
کورونا :سالگرہ تقریب پر ناروے کی وزیراعظم کو جرمانہ

اوسلو : پولیس چیف نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم نے فروری میں اپنی 60 ویں سالگرہ کا ڈنر ایک ریسٹورنٹ میں 13افراد کیساتھ کیا، ایس او پیز کے تحت نجی تقریب میں 10سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہے ، اس خلاف ورزی پر وزیراعظم کو 20 ہزار نارویجن کرو نے جرمانہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم ارنا سولبرگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قوم سے معافی مانگ چکی ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے دوبارہ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گی۔



