کھیل

سرگودھا میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول، کبڈی مقابلے میں کھلاڑیوں نے عمدہ داﺅ پیچ لڑائے

سرگودھا : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 47 شمالی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں کبڈی کے فائنل میچ کو دیکھنے کےلئے طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی، کھلاڑیوں کے داﺅ پیچ اور ڈھول کی تھاپ پر طلباءکے بھنگڑے نے سماں باندھ دیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 47 شمالی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں کبڈی میچ کے فائنل کا انعقاد ہوا۔ کھلاڑیوں کے داؤ پیچ نے سماں باندھ دیا، شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کھلاڑیوں کو داد دی۔

فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول 109 شمالی کے کھلاڑیوں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button