اہم خبریںبین الاقوامی
بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی بے حرمتی، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں اور پلواما میں دو الگ الگ واقعات میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔
شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک مسجد کی بھی بے حرمتی کی جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض بھارتی فوج آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔




