اہم خبریںپاکستان

مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی : عثمان بزدار

لاہور  : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی، پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقوع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی سمت، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی عوام کو یہ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button