اہم خبریںکھیل

ساجد خان کی 8 وکٹیں، پاک بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ یاد گار بن گیا

ڈھاکا :  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ یاد گار بن گیا، ساجد خان نے 8 وکٹیں لے کر میچ میں جان ڈال دی۔

ساجد خان نے آف اسپن باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور 42رنز کے عوض بنگلا دیش کے 8کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی جانب سے ایک اننگ میں 8یا 8 سے زائد وکٹیں لینے والوں میں عبدالقادر، سرفراز نواز، یاسر شاہ، سکندر بخت بھی شامل ہیں جبکہ ایک اننگ میں دو مرتبہ 8 وکٹیں لینے کا ریکارڈ عمران خان کے پاس ہے، اُنہوں نے سری لنکا اور انڈیا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے سن دو ہزار کے بعد کسی بھی آف اسپن باؤلر کی یہ سب سے بڑی پرفارمنس ہے، ساجد خان سے پہلے ثقلین مشتاق نے ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لیں ، ثقلین مشتاق نے انگلینڈ کے خلاف لاہور میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button