اہم خبریںبین الاقوامی
ویکسین پالیسی ہی معاشی پالیسی، سربراہ آئی ایم ایف

واشنگٹن : عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنے عالمی پالیسی ایجنڈے میں حکومتوں پر زور دیا ہے کہ معاشی بحالی اور مستحکم مستقبل کیلئے اپنے لوگوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ معمول کی معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ہمیں ویکسین کی پیداوار اور تقسیم میں اضافے ، فاضل ویکسین کی غریب ملکوں تک منتقلی یقینی بنانی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسین پالیسی ہی معاشی پالیسی ہے ، صحت کا بحران ختم کرکے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔




