اہم خبریںبلوچستان

جنوبی بلوچستان پیکج کے 182ارب ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ ، میر ظہوربلیدی

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے اور جنوبی بلوچستان پیکج کے ترقیاتی کاموں کے 182ارب ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ صوبے کے ستر فیصد علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ای وی ایم مشین پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی ہماری کوشش ہوگی کہ الیکشن جلد از جلد کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے جنوبی بلوچستان پیکج میں سڑکوں،پانی اور دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے 182ارب ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے،،ظہور بلیدی نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے،ینگ ڈاکٹر ز ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دیں ہم ان کے جائز مطالبات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان پروکیومنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم،،گندم کی خریداری کیلئے 2022کی پالیسی کی منظور ی دے دی ہے جبکہ آئندہ سال مارچ تک صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button