شوبز
محنت کرناپڑتی ہے ،کامیابی پلیٹ میں سجا کرنہیں ملتی :ماریہ واسطی
لاہور : اداکارہ وگلوکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کامیابی کبھی بھی پلیٹ میں سجاکر نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے ،کسی کو تھوڑی اور کسی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اس کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں ۔ ماریہ واسطی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسان کو محنت کرنے کے ساتھ ہر پہلو پر غور کرنا چا ہئے ا ور اپنی توانائیوں کا درست انداز میں استعمال کرنا چاہئے ۔




