بھارت:کسانوں کے حق میں ٹروڈو کے بیان پر کینیڈین سفیر کی طلبی
نئی دہلی : بھارتی وزار ت خارجہ نے کہاکینیڈین سفیر کو اس انتباہ کیلئے طلب کیا گیا تھا کہ بھارت کے داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہے ، کینیڈا کی جانب سے اس قسم کا رویہ دو طرفہ تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے ، وزیر اعظم ٹروڈو اور دیگر کینیڈین سیاستدانوں کے تبصرے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر انتہاپسندوں کے مظاہروں کی وجہ بن رہے ہیں۔