• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 10 اپریل سے ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کا فیصلہ

web desk by web desk
April 5, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 10 اپریل سے ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے 10 اپریل سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ملک بھر میں ہفتے میں دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا، اطلاق 25 اپریل تک ہو گا۔ ریلوے کو ستر فیصد مسافروں کے ساتھ ساتوں روز آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔

این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں 2 دن بندش کا اطلاق دس سے پچیس اپریل تک ہوگا، گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنٰی دیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا کے پھیلاو میں اضافے کے باوجود عوام کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کے سبب حکومت مزید اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے سبب صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 43 زندگیاں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد14 ہزار 821 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

Previous Post

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اور اہلخانہ کا قتل، پولیس نے 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے

Next Post

آئندہ ہفتے کابینہ میں تبدیلی ہو گی: شبلی فراز

Next Post
آئندہ ہفتے کابینہ میں تبدیلی ہو گی: شبلی فراز

آئندہ ہفتے کابینہ میں تبدیلی ہو گی: شبلی فراز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.