نیب لوٹے گئے 466 ارب روپے برآمد کرچکا، کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں’ : چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب لوٹے گئے 466 ارب روپے برآمد کرچکا، کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹرز میں اہم اجلاس ہوا، اس موقع پر جاوید اقبال کا کہنا تھا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کی کارکردگی کو سراہا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل 2000 سے نیب کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائریز، انویسٹی گیشنز کا معیار بہتر کیا، سینئر افسران پر مشتمل مشترکہ انویسٹی گیشن کا نظام متعارف کرایا۔