کھیل

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

کراچی  :  پی ایس ایل میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کا دھوم دھڑکا، آج لیگ کا پندرہواں میچ شیڈول ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل کر لئے گئے۔ ٹیم کے بڑوں نے جوڑ توڑ کے لیے سر بھی جوڑ لیے۔ زندہ دلان کے اسکواڈ کو فخر زمان اور محمد حفیظ پر فخر، شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے پر مان ہے۔

ادھر شاداب خان ریڈ شرٹس کے کپتان ہوں گے، ایلکس ہیلز اور حسن علی پر انہیں بھی پورا مان ہے۔ پی ایس ایل کے آخری پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو واضح برتری حاصل ہے جس نے تمام مقابلے جیتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button