کھیل
پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے، تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز پی ایس ایل کے ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔متاثرہ کرکٹرز میں علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کروائے گئے تھے۔
پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ٹیموں کے مالکان اور مینجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی، اجلاس میں پی ایس ایل کا لاہور کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔




