شوبز

’معافی مانگو ورنہ۔۔‘ کسانوں نے کنگنا کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا

انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر کیرت پور صاحب میں چنڈی گڑھ ہائی وے پر مشتعل کسانوں نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسانوں کا ایک گروہ سفید رنگ کی کار کا گھیراؤ کیے کھڑا نعرے بازی کر رہا ہے تاہم کار میں کون تھا اس حوالے سے مستند معلومات نہیں۔

ریاست پنجاب میں کسانوں کے لیڈر راکیش تکیت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسانوں کی جانب سے کنگنا رناوت کی گاڑی کا گھیراؤ کرنے سے متعلق اطلاعات نہیں، واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم ہونے کے بعد بیان جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ کسانوں کو ’خالصتانی دہشت گرد‘ قرار دینے پر ملک بھر میں اداکارہ کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ کچھ روز قبل کنگنا رناوت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button