اپوزیشن کا اپنا قومی اسمبلی اجلاس، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 197 ووٹ ڈالے گئے
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے پر متحدہ اپوزیشن نے ایاز صادق کو اسپیکر کی کرسی پر بٹھا کر اپنا اجلاس منعقد کیا اور 197 ارکان کی حمایت کے ساتھ تحریک عدم اعتماد منظور کرلی۔
قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے بینچوں پر دھرنا دے دیا جن کی تعداد 190 سے زائد تھی۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں اپنا اجلاس شروع کردیا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئے اور انہوں ںے بظاہر اجلاس کی اسپیکر شپ سنبھال لی۔
