اہم خبریںپاکستان

رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا، 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

اسلام آباد : فواد چودھری نے کہا ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا، 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا، یہ رمضان سب کیلئے رحمت و برکت کا باعث بنے۔

رمضان المبارک اور عید پر چاند کا تنازع حل کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ عظام سمیت صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button