
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 28 ہزار 356، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 90 ہزار 262، بلوچستان میں 19 ہزار 679، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 60 ہزار 197 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 176 کیسز رپورٹ ہوئے۔




